' قائد سے اتنا لگاؤ ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھرو تحریک چلائیں'

اپ ڈیٹ 07 مئ 2019 10:01am

marviimage

لاہور: ماروی میمن کا کہنا ہے کہ اگر اپنے قائد سے اتنا لگاؤ ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھروتحریک چلائیں، جان قربان کرنے کی باتیں کرنے والے جیل کیوں نہیں بھرتے، میرے خلاف ن لیگیوں کی سوشل میڈیا مہم سے فرق نہیں پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن نے نواز شریف کی جیل واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ن لیگ ممی ڈیڈی ٹوئٹس کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں، اگر اپنے قائد سے اتنا لگاؤ ہے تو ریلی کافی نہیں جیل بھروتحریک چلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نچار ساھ﷽ کیلئے یہ ایک نئی شروعات ہے، وہ جعلی تجزیہ کار اور چنے جتنے دماغ والے پارٹی ٹرولز جو ان کو گالیاں رہے ہیں فہرست بنائیں کہ کتنے قابل احترام لوگ ن لیگ چھوڑ چکے ہیں۔  

یاد رہے چند روز قبل سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے حوالے سے ٹوئٹر پر ہونے والی ٹرولنگ پر لیگی رہنما ماروی میمن اپنی ہی پارٹی پر برس پڑی تھیں، اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب مجھے منہ کھولنے پر مجبور نہ کیا جائے، مزید تنگ کیا گیا تو کچھ لوگوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ کھڑا ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا تھا کہ لیگی قیادت کی ساکھ اپنی حماقتوں کی وجہ سے پہلے ہی ڈوب چکی ہے، منہ کھولا تو اخلاقی ساکھ بھی مکمل ڈوب جائے گی، میں برے وقت میں لیگی قیادت کے زخموں پر مزید نمک پاشی نہیں کرناچاہتی۔