پشاور اور کوئٹہ سے اٹھاون مشتبہ افرادزیر حراست

شائع 26 فروری 2016 02:39pm

arrested

پشاور ،کوئٹہ :پشاور اور کوئٹہ میں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی میں اٹھاون افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

پولیس نے پشاور کے تھانہ یکہ توت کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرکے پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار مشتبہ افراد میں ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔ جبکہ خفیہ اطلاع پر کارروائی میں پشاور میں دہشتگردی کا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد عبدالمنان کو رنگ روڈ کے قریب ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔