پنجاب:پولیس اہلکاروں کی لائف جیکٹس اور ہیلمٹ کے بغیر ڈیوٹیاں

شائع 26 فروری 2016 02:41pm

duty

پنجاب پولیس کی جہاں اہلکاروں کی حفاظت کے پیش نظر ایس او پی تو جاری کردیا گیا مگر فیلڈ میں موجود پولیس اہلکار تاحال لائف جیکٹس اور ہیلمٹ کے بغیر ہی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔

لاہور اور فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی جانب سے ایس او پی جاری کیا گیا۔جس کے مطابق ناکوں اور گشت پر مامور اہلکار بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں گے۔مگر فیلڈ میں موجود اہلکار اب بھی بغیر حفاظتی اقدامات کے ڈیوٹی کرتے نظر آتے ہیں۔ اور افسران سب اچھا کے دعوے ہی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی شدید کمی کا شکار ہے تاہم ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا دعوی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے اقدامات سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں۔

لاہور پولیس کے اعلٰی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی خریداری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔لیکن تمام دعوے تاحال زبانی کلامی ہی نظر آتے ہیں۔