ارکان اسمبلی کو زن مرید کہنے پر مولانا فضل الرحمان کیخلاف تحریک

شائع 26 فروری 2016 05:25pm

gadha
لاہور :ارکان پنجاب اسمبلی کو زن مرید کہنے پر مولانا فضل الرحمن کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی گئی، تحریک میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر معافی مانگیں۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین پر تشدد سے متعلق بل پاس ہونے پر مولانا فضل الرحمان نے ارکان پنجاب اسمبلی کو زن مرید قرار دیا جس کے خلاف ایم پی ایز نے اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی، تحریک رکن اسمبلی میاں طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

تحریک استحقاق میں موقف اختیارکیا گیا سربراہ جے یو آئی فے نے ارکان کو زن مرید قرار دیکر ان کی توہین کی ہے، انہیں استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔