پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،راحیل شریف

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں بڑی کامیابیوں اور روایتی جنگ کیلئے اعلیٰ معیار کی تربیت پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے، پاک فوج کو ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیاررہنا ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ کے پہلے مرحلے میں چولستان کے صحرا میں جاری بہاولپور کور کی مشقیں دیکھیں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
بہاولپور کور کی مشقوں کے کامیاب انعقاد اور اختتام پر دوسرے مرحلے میں ملتان کورکی مشقیں دیکھنے کیلئے تربیتی ایریا پہنچ گئے جہاں ملتان
کورکی حملے اوردفاعی حکمت عملی پرمبنی مشقیں جاری ہیں۔ ملتان پہنچنے پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فوج کا ہرجوان چاک چوبند ہے، انسداد دہشت گردی کی جنگ میں بڑی کامیابیوں اور روایتی جنگ کیلئے اعلیٰ معیار کی تربیت پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے، آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاک فوج کو ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیاررہنا ہوگا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔