سندھ اسمبلی :ارکان میں جھڑپ اور تلخ جملوں کا تبادلہ

شائع 26 فروری 2016 05:42pm

sindh
کراچی :سندھ اسمبلی اجلاس میں آج صوبائی وزراء اور اپوزیشن ارکان میں جھڑپ اور تلخ جملوں کا استعمال جاری رہا، اسپیکر کے رویئے کے خلاف مسلم لیگ ف اور ن لیگ کے اراکین نے ایوان میں احتجاج اور واک آوٴٹ کیا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزراء نثار کھوڑو سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن ارکان نصرت سحر عباسی، محمد حسین اور سورٹھ تھیبو میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔اپوزیشن لیڈر اور صوبائی وزرا اپوزیشن ارکان کو مناکر واپس ایوان میں لے آئے، ایوان نے بول ٹی وی چینل کی بندش کیخلاف مشترکہ قرارداد بھی منظور کرلی۔