پنجاب :کیبل آپریٹرز نے ہڑتال ملتوی کردی

شائع 26 فروری 2016 05:46pm

aaj
لاہور :کیبل آپریٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو دی گئی ہڑتال کی کال انتیس فروری تک موخر کردی،جنرل سیکریٹری کیپ کہتے ہیں پیر کو وزیراعلٰی پنجاب سے ملاقات طے پاگئی ہے۔

کیبل آپریٹرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کیبل آپریٹرز نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی،اس ملاقات میں طے پایا کہ کیبل آپریٹرز انتیس فروری کو وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے،جسکے بعد جنرل سیکریٹری کیپ نے پنجاب بھر میں دی جانے والی ہڑتال کی کال کو پیر تک موخر کرنے کا اعلان کیا۔