بولان :ایف سی اورلیویز کی کارروائی،2 افراد گرفتار
بولان:ایف سی اور لیویز کی بولان کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ دوران کارروائی اسلحہ، حساس دستاویزات اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے اہم خفیہ اطلاع پر بولان کے علاقے میں کارروائی دوران داخلی اور خارجی راستے بند کر کے مختلف جگہوں کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضیسے فوجی یونیفارم ،حساس دستاویزات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار ملزمان دہشتگردی کی وارداتوں میں مطلوب تھے اور چھاپے کے وقت بھی تخریب کاری کی واردات کے لئے تیاری کررہے تھے۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔