ایم کیو ایم قائد کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
کراچی:کراچی پولیس نے ایم کیو ایم کے قائد اوررابطہ کمیٹی اراکین کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ فحش تقریرکے الزام میں خاتون شہری نے درج کرایا۔
پولیس کے مطابق نسرین نامی خاتون نے سچل تھانے میں شکایت درج کرائی تھی کہ ایم کیو ایم کے قائد نے حالیہ تقریر میں فحش الفاظ اور جملوں کا استعمال کیا ہے۔ایس ایس پی ملیر راو انوار کے مطابق خاتون کی شکایت پر ایم کیو ایم کے قائد کے علاوہ ڈاکٹر فاروق ستار اور نامزد میئر وسیم اختر سمیت رابطہ کمیٹی کے بیس اراکین کے خلاف مقدمہ نمبر درج کرلیا۔
ایم کیو ایم کے قائد اور رابطہ کمیٹی اراکین کے خلاف اس سے قبل نفرت انگیز تقاریر کرنے اوران تقاریرمیں سہولت کاری کے الزامات کے تحت تیئس مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔