کراچی ائیرپورٹ حملہ :دوملزمان غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام سے بری

شائع 27 فروری 2016 05:34pm

karachi

کراچی:کراچی ائیرپورٹ حملہ کیس کے دوملزمان غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام سے بری کردیئے گئے۔ ملزمان ندیم برگراور آصف ظہیر کو اکتوبر دوہزارچودہ میں گرفتارکیا گیاتھا۔

کراچی سینٹرل جیل میں قائم مقامی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں نامزددوملزمان ندیم برگراورآصف ظہیرکے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پرغیرقانونی اسلحہ رکھنے الزام سے بری کردیا۔ دنوں ملزمان کوسی ٹی ڈی نے اکتوبر دوہزارچودہ میں گرفتارکیا تھا۔ ملزم آصف ظہیراس سے قبل فرانسسی انجینئرز کی بس پرحملے کیالزام سے بھی بری ہوچکا ہے۔ دوہزاردومیں بس پرخودکش حملے میں گیارہ فرانسیسی انجینئرزسمیت چودہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔