معروف کاميڈين ننھا کی 33ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف کاميڈين ننھا کی 33ویں برسی آج منائی جا رہی ہے، لازوال اداکاری سے ديکھنے والوں کے چہروں پر خوشياں بکھيرنے والے کاميڈين ننھا آج بھی پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
1942 کو ساہیوال میں پیدا ہونے والے اداکار ننھا کا اصل نام رفیع خاور تھا۔ ہر دلعزیز ننھا کے گول مٹول چہرے پر معصومیت کھیلا کرتی تھی۔ ان کے اسٹیج پر قدم رکھتے ہی دیکھنے والے ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو جاتے۔
ٹی وی ڈرامے الف نون سے شہرت کی بلنديوں کو چھونے والے اداکار ننھا نے اپنے کيريئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔ 1976 میں ریلیز ہونے والی فلم نوکر سے انہیں پہچان ملی جس کے بعد انہیں فلموں میں ہیرو کے کرداروں میں کاسٹ کیا جانے لگا۔ اداکار ننھا کو پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے نگار ایوارڈ سے چار بار نوازا گيا۔
2 جون 1986 کو معروف کاميڈين ننھا اس جہان فانی سے کوچ کرگئے مگر ان کا مخصوص مزاحيہ انداز آج بھی شائقين کے چہروں پر رونق بکھير ديتا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔