Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
23 Shawwal 1445  

'ایمنسٹی اسکیم فلاپ ہو چکی ہے'

شائع 30 جون 2019 04:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم فلاپ ہو چکی ہے، حکومت اپنی سوچ کے مطابق پیسہ اکٹھا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تاہم حکومتی اراکین پارلیمنٹ نے اس کی تاریخ میں توسیع کرنے کا کہا ہے۔

حکومت کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کو فنانس بل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، 30 جون تک بے نامی جائیداد اور اثاثے رجسٹر کرانے کے اعلانات میں بھی تیزی آئی ہے، تاہم اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کہتے ہیں کہ ایمنسٹی اسکیم ناکام ہو چکی ہے اس کی وجہ عوام کو موجودہ حکومت پر اعتبار نہیں ہے، ایف بی آر نے بھی بتا دیا ہے۔

دوسری جانب حکومتی نمائندے ایمنسٹی اسکیم کا دفاع کرتے ہوئے اس کی مدت میں توسیع کے لئے پر امید ہیں، کہتے ہیں سب کے پاس اپنی پوشیدہ اثاثے ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے۔

ایک طرف جہاں حکومت ایمنسٹی اسکیم پر عمل کرانے میں مصروف ہے وہی اس کی تار یخ بڑھانے کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم میں کوئی توسیع نہیں کی جا رہی۔ 30 جون آخری اور حتمی تاریخ ہے، ایف بی آر دفاتر کل رات گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ لوگ آسانی سے ٹیکسز، ڈیوٹیز اور ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div