Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

آئی سی سی کے ٹویٹ نے بھارتیوں کو آگ لگادی

شائع 12 جولائ 2019 02:14pm

dhoni

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے عالمی کپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میں کیویز نے بھارتی سورماؤں کو دھول چٹا کر فائنل میں رسائی حاصل کی تو یہ ہار بھارتیوں کو ہضم نہ ہوئی اور میڈیا سمیت وہاں کی عوام نے خوب واویلا مچایا۔

ایک جانب تو یہ صورتحال دوسری جانب آئی سی سی کے ایک ٹویٹ نے جلے پر نمک کا کام کیا اور بھارتیوں کو مزید مرچیں لگادیں۔

آئی سی سی نے گپٹل کی شاندار فیلڈنگ کی بدولت رن آؤٹ ہونے والے دھونی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر 'ہسٹا لا وِسٹا' کی کیپشن درج کی۔ جس کا مطلب 'گُڈ بائے، سی یو لیٹر' ہوتا ہے۔

آئی سی سی کی اس ٹویٹ پر بھارتی میڈیا نے خوب واویلا مچایا اور موقف اپنایا کہ 'کیا اس ٹورنامنٹ کے آفیشل منتظمین کی جانب سے اس طرح کی فیئرویل ٹویٹ کرنا ٹھیک ہے؟ حالانکہ دھونی نے اب تک باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے'؟

 

خیر ایک جانب بھارتی میڈیا جبکہ دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں کے بڑے دل کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گئے آخری ورلڈکپ میچ میں پاکستان کے محمد حفیظ کے ہاتھ سے گیند چھوٹی تھی جس پر بلے باز نے چوکا مارا تھا۔

آئی سی سی کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے محمد حفیظ کی اس گیند کا بھی مذاق بنایا گیا تھا مگر پاکستانی میڈیا تو دور کی بات خود محمد حفیظ نے بھی معاملے کو مذاق میں لیا اور ہنستے ہوئے اپنا ردعمل دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div