Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف بھی پانی میں ڈوب گئی

اپ ڈیٹ 16 جولائ 2019 06:04pm

rain

لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے جہاں سارا شہر دریا کا منظر پیش کرتا رہا وہیں دنیا کا سب سے بڑا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی ٹرف بھی پانی میں ڈوب گئی۔

لاہور میں پیر اور منگل کی درمیانی شب بارش شروع ہوئی جو سارا دن وقفوں سے ہوتی رہی جس سے پورا لاہور جھیل بن گیا جبکہ نشتر اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں واقع دنیا کا سب سے بڑا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا اور اسٹیڈیم کی ٹرف بھی پانی ڈوب گئی۔

بارش سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم کو آنے والے راستوں پر بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس سے یہ راستے دریا کا منظر پیش کرتے رہے جبکہ ان اسٹیڈیمز اور دفاتر آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div