پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ نئی بحث چھڑگئی

اپ ڈیٹ 18 جولائ 2019 07:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹرکون ہوگا؟،انضمام الحق کے جانے کے اعلان کے بعد نئی بحث چھڑ گئی، محسن خان اور معین خان کو اہم ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

انضمام الحق نے عہدہ چھوڑدیا،اب نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرز محسن حسن خان اورمعین خان سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کیلئے مضبوط امیدوارہیں۔

محسن خان نے حالیہ ورلڈکپ کے دوران کرکٹ کمیٹی کے سربراہی سے استعفی دیا،محسن 2010میں قومی ٹیم کی چیف سلیکٹربھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب سابق کپتان معین خان 2013میں سلیکشن کمیٹی کے ہیڈ مقرر ہوئے،2015 ورلڈ کپ کے بعد انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔