Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

اپنے لئے کچھ بھی کہتے ہوئے کوئی اچھا نہیں لگتا، فواد عالم

شائع 20 جولائ 2019 03:29pm

fawad

ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ طویل عرصے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود قومی ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پر فواد عالم کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی اپنے لئے کہتے ہوئے اچھا نہیں لگتا، دوسرے کہتے ہیں تو وہ میرے لئے فخر کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک انصاف کا تعلق ہے وہ اللہ پاک کرنے والا ہے، مسلمان ہونے کے ناطے میرا بھروسہ اللہ پر ہے کسی انسان پر نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نے جو کیا وہ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے اور پھر سامنے بھی لے آتا ہے۔

فواد عالم نے مزید کہا کہ میں کسی سے مطالبہ نہیں کرتا، جو چیز میرے نصیب میں ہوگی مجھے ضرور ملے گی۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مایہ ناز بلے باز تاحال قومی ٹیم میں واپسی کیلئے پرامید ہیں، ان کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div