Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

ایمیزون پرائم ڈے: ہر چیز صرف 94.48 ڈالرز میں کیوں ملی؟

شائع 22 جولائ 2019 05:24am

Untitled-1

گذشتہ دنوں ایمیزون پر دو دن کیلئے سیل لگائی گئی تھی جس میں کچھ کسٹمرز نے یہ محسوس کیا کہ 550 ڈالرز میں ملنے والا سونی الفا اے 6000 اور 16 ایم ایم لینس 94.48 ڈالرز میں مل رہا ہے جو کہ بہت ہی سستا تھا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسے 13 ہزار ڈالر کی قیمت والا کیمرا صرف 94.48 ڈالرز کا مل گیا جو کہ حیران کر دینے والی بات تھی۔ میں نے بھی 3 ہزار ڈالر کا ٹیلی اسکوپ 94.48 ڈالرز میں خریدا۔

دوسری جانب چند صارفین نے کہا کہ ہمیں لگا شاید ایمیزون کی جانب سے پرائس کی فہرست میں غلطی ہو گئی ہو گی، اور ہوا بھی یہی۔

آن لائن خریداری کی مقبول ترین سائٹ ایمیزون پر ’پرائم ڈے‘ کے موقع پر خرابی کے باعث صارفین کو ہر چیز 94.48 ڈالرز میں ملنے لگی تھی۔

خریداروں کے مطابق کافی سارے لوگ جنہوں نے پرائم ڈے پر 94.48 ڈالرز کی چیز منگوائی تھی وہ انہیں موصول بھی ہوئی۔

جب کہ کچھ صارفین نے مایوسی کا اظہار بھی کیا کیوں کہ انہیں ایمیزون پرائم ڈے کے موقع پر خرابی کے باعث آن لائن منگوائے جانے والا سستا سامان موصول نہیں ہوا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div