عزیر بلوچ کیس کی تفتیش کا عمل جاری
کراچی:عزیر بلوچ کیس کی تفتیش کا عمل جاری ہے، رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز سے سات گھنٹے تک رینجرز کی جانب سے تفتیش کی گئی۔ پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ ناز کورینجرز ہیڈکوارٹر طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ثانیہ ناز سے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جاتی رہی، ذرائع کے مطابق ثانیہ ناز سے رینجرز کی زیر حراست عزیر بلوچ کے حوالے سے تفتیش کی گئی،ثانیہ ناز کا کہنا تھا کہ وہ قانون کا احترام کرتی ہیں اور غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، انہوں نے کہا کہ جب بھی تفتیش کیلئے بلایا گیا تو ضرور جاوٴں گی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔