تلہ گنگ:مکان کی دیوار منہدم،2 بھائی جاں بحق

شائع 05 مارچ 2016 08:30am

dead-mother

تلہ گنگ:تلہ گنگ کے قریب گاؤں میں مکان کی دیوارگرنے کے باعث دوبھائی جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوئی گئی،ٹیکسلا میں دو موٹر سائیکل سوارٹرالر کے نیچے آکرزندگی کی بازی ہارگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تلہ گنگ سے دس کلومیٹردورگاؤں کورٹ سارن میں کچے مکان کی دوران مرمت دیوارگرگئی جس کے باعث قریب سے گزرنے والے ناصرکے دوبچے دب کرجاں بحق ہوگئے،ایک بچی زخمی ہوئی۔

امدادی ٹیموں نے دونوں بچی کی لاشیں نکال لیں،زخمی بچی کو فتح جنگ کے سرکاری ہسپتال میں پہنچادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہربتائی جارہی ہے،ادھر ٹیکسلا میں جی ٹی روڈ پردوموٹرسائیکل سوارتیزرفتارٹرالرسے ٹکراکرجاں بحق ہوگئے۔