وزیرخارجہ آج سیکریٹری جنرل یو این کو کشمیر کی صورتحال سےآگاہ کریں گے
اسلام آباد:مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی بربریت کے معاملے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی آج شام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ وادی کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف پاکستان نے کوششیں تیز کردیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے مابین ٹیلی فونک رابط آج شام 6 بجے ہو گا ۔
ٹیلیفونک رابطے میں وزیرخارجہ یواین سیکریٹری جنرل کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی فرانس میں موجود ہیں۔
مزید خبریں
حکومتی اجازت کے بغیر حج کرنا جائز نہیں، طاہر اشرفی
سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین عہدے سے مستعفی
عمران خان نے مذاکرات اور ڈیل کی باز گشت کو مسترد کر دیا
لیاری گینگ وار کمانڈر ملا نثار عدم ثبوت پر ایک اور مقدمے میں بری
رینجرز کی کراچی میں تعیناتی کی مدت میں مزید اضافہ
ہم اپنی آئینی حدود سے واقف ہیں دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کی توقع کرتے ہیں، آرمی چیف
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.