عمران فاروق قتل کیس کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے،چوہدری نثار
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں سرفراز مرچنٹ کے بیان پر قائم تحقیقاتی کمیٹی جلد اپنا کام شروع کرے گی۔ وزیر داخلہ کہتے ہیں عمران فاروق قتل کیس کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سرفراز مرچنٹ نے دستاویزی ثبوت کی بات کی ہے، اس حوالے سے کمیٹی پیر سے کام شروع کریگی، پہلے مرحلے میں سرفراز مرچنٹ کا انٹرویو کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت کی پیشرفت سے مایوسی ہوئی ہے،چوہدری نثار کا مزیدکہنا تھا ایف آئی اے اور نیب کے پر نہیں کاٹے جارہے، اور نہ ہی اختیارات محدود کیئے جارہے ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔