کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گرد ہلاک
کراچی:کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ایس ایس پی راوٴ انوار کہتے ہیں چاروں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ برصغیر سے ہے۔
ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق صفورا گوٹھ کے علاقے سچل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے دوران علاقے میں چھپے دہشتگردوں نے پولیس فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے چار دہشتگرد موقع پر ہی مارے گئے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق دہشتگرد شہر میں بڑی کارروائی اور سیاسی جماعت پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، ملزمان پولیس اور رینجرز پر حملوں میں بھی ملوث تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔