رواں سال گندم کی پیداوار میں کمی متوقع
عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ قحط سالی کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیدوار بہتر کروڑٹن رہنے کا امکان ہے جبکہ پاکستان سمیت چین میں گندم کی کاشت اورپیداوارمیں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔
عالمی ادارہ خوراک کے مطابق رواں سال روس یوکرائن، بھارت سمیت دنیا کے دیگر خطوں میں قحط سالی اور خشک موسم کی وجہ سے گند م کی پیداوارمیں ایک اعشاریہ چارفیصد کی کمی ہوسکتی ہے جس کے باعث رواں سال دنیا بھر میں گندم کی پیداوربہتر کروڑ تیس لاکھ ٹن رہنے کا امکان ہے تاہم یہ شرح گذشتہ برس کے مقابلے میں ایک کروڑ ٹن کم ہے ۔اس کے برعکس پاکستان اورچین میں رواں سال زیادہ رقبے پرگندم کی کاشت کی جاسکے گی جس سے پیدوار میں بھی ریکارڈ اضافہ متوقع ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔