حیدرآباد: کسٹم ٹیم کی کارروائی کے دوران کسٹم انسپیکٹر جاں بحق
حیدرآباد:حیدرآباد مارکیٹ ٹاور پر کسٹم ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران مقابلہ، فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔
حیدرآباد کے علاقے ٹاور مارکیٹ میں کسٹم اینٹی اسمگلنگ ٹیم کی کارروائی۔ غیر ملکی گٹکے کے گودام پر چھاپے کے دوران منشیات فروشوں سے مقابلہ ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کسٹم انسپکٹر عبدالغفار شیخ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ کسٹم افسر عبدالغفار شیخ کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا۔ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ کسٹم ٹیم نے تین افراد کوحراست میں لے کر بھاری مقدار میں غیرملکی گٹکا ضبط کرلیا۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔