مصطفی کمال کی پارٹی کانام پاکستان قومی موومنٹ ہوسکتا ہے،نبیل گبول
اسلام آباد:نبیل گبول کہتے ہیں مصطفی کمال کی پارٹی کانام پاکستان قومی موومنٹ ہوسکتا ہے۔ ہر اس کمال کا ساتھ دوں گا جو پاکستان کے لیے کمال کرے گا۔
آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں صدراتی نظام کی مخالفت نہیں کروں گا۔ بہت جلد کراچی جاکر مصطفیٰ کمال سے ملاقات کروں گا ، ان کہناتھاکہ سترفیصد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے لوگ الطاف حسین سے تنگ ہیں چند دنوں میں متحدہ کے بہت سارے نام مصطفی کمال کے ساتھ ہوں گے۔مصطفی کمال کی پارٹی کانام پاکستان قومی موومنٹ ہوسکتا ہے۔
نبیل گبول مستقبل میں مصطفی کمال کاساتھ دینے والوں ذکر کرتے ہوئے فارق ستار اور گورنر سندھ کا نام لیتے لیتے رک گئے اوران کا کہنا تھا کہ اس کوسلپ آف ٹنگ سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ہر اس کمال کا ساتھ دوں گا جو پاکستان کے لیے کمال کرے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔