متحدہ پر الزام تراشی کرنے والے منہ کی کھائیں گے،فاروق ستار

شائع 06 مارچ 2016 06:45am

farooq

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں کہ ایم کیوایم پر وہی الزام لگائے گئے جو جماعت اسلامی نے پہلے لگائے تھے، متحدہ پر الزام تراشی کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

خورشید بیگم ہال کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ مصطفیٰ کمال اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے، ایم کیوایم کے خلاف سازش کرنے والی منہ کی کھائیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم سے چند غلطیاں ہوئیں، جس کا فائدہ پی ٹی آئی نے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں اٹھایا، تاہم کراچی کے عوام نے ایم کیوایم کو ہی منتخب کیا۔