اورنج لائن منصوبہ ،مخالفین عوامی خوشحالی نہیں چاہتے ،شہباز

شائع 06 مارچ 2016 02:06pm

shahbaz_image

لاہور :وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی مخالفت کرنیوالوں کی زبانیں منصوبے کی تکمیل پر بند ہوجائینگی، مخالفین نہیں چاہتے کہ عوام خوشحال ہوں اور ملک ترقی کرے۔

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نون کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفادعامہ کے منصوبوں پر بلاجواز تنقید کرنیوالے ملکی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں،عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں کو غریب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرو بس کے بعد اورنج لائن پر تنقید کرنیوالوں کی زبانیں منصوبے کی کامیابی پر بند ہو جائیں گی۔آسڑیلیا کی ہائی کمیشنر مارگریٹ این ایڈیمسن سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے پنجاب کے لائیو سٹاک، سکل ڈوہلپمینٹ اور تعلیم کے شعبوں میں آسٹریلیا سے تعلقات کے مزید فروغ پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے بزنس وفود کے تبادلوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔