ن لیگ نے امن کیلئے سندھ میں اپنی حکومت کیلئے قربانی دی ،پرویز رشید

لاہور :وزیراطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں ن لیگ نے سندھ میں امن کیلئے اپنی حکومت کی قربانی دی لیکن پرویز مشرف امن خراب کرنے والوں کو ہی دوبارہ حکومت میں لے آئے، مشرف کے دائیں بائیں ایم کیوایم اور عمران خان کھڑے تھے، جرائم میں شراکت پران سب کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویزرشید نے سیاسی مخالفین پر بھرپور وار کئے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پرویز مشرف نے قاتلوں اور جرائم پیشہ عناصر کو مضبوط کیا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ جنرل مشرف صاحب کے ایک جانب ایم کیو ایم اور دوسری جانب عمران خان کھڑے تھے،یہ سب کرائم پارٹنر ہیں انکے خلاف تحققات ہونی چاہئے۔
پرویز رشید نے کہا کہ حقوق نسواں قانون پر اٹک سے باہررہنے والوں کو خوفزدہ نہیں ہوناچاہیے۔اس بل کا اطلاق صرف پنجاب کے اندر ہے۔انکا کہنا تھا کہ سرفراز مرچنٹ کے بیان کے بعد تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی، اگر مصطفیٰ کمال کے پاس بھی کوئی شواہد ہیں تو کمیٹی کے پاس جائیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔