نیب کے نگہبان اب اسکے مخالف ہوگئے ،مولا بخش چانڈیو

شائع 06 مارچ 2016 02:09pm

maula_image

کراچی :مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں جو کل تک نیب کے نگہبان تھے آج مخالف ہوگئے، ہم جمہوری لوگ ہیں، مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، کسی سازش میں شریک نہیں ہوں گے،مصطفیٰ کمال کی واپسی میں جس کا کمال ہوا،چند دن میں نظر آجائیگا ۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے نیب کیلئے جو آوازیں بلند کیں وہ صحیح تھیں۔ جو کل تک نیب کے نگہبان تھے آج مخالف ہوگئے، نیب کا انصاف غیر متنازعہ نہیں رہا، نیب کو غیر جانبداری ظاہر کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس کے بعد کوئی گروپ بھی بن سکتا ہے۔ مصطفیٰ کمال کی واپسی میں جس کا کمال ہوا،چند میں نظر آجائیگا۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر کوئی را کا ایجنٹ ہے تو یہ کئی سال پرانی بات ہے، را کے ایجنٹ کی تحقیقات کرانا ملکی سلامتی کا معاملہ ہے۔

مشیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی کاغذات کا پلندہ لے کر لندن گئے تھے واپس کیوں آئے۔مجھے نہیں پتہ کہ آنے والے دنوں میں کوئی تماشا ہونے والا ہے۔