ایک خاندان کے 11افراد کی ایک دوسرے کیساتھ 23 بار شادی
فائل فوٹوچین میں ایک خاندان کے11 افراد نےریاست کی جانب سے دیے جانے والے مکان حاصل کرنے کےلئے مبینہ طور پرایک دوسرے کےساتھ ایک مہینے کے اندر 23 بار شادی رچائی۔
خاندان کی جانب سے یہ جعلسازی چین کے صوبےژےجینگ کےشہرلشوئی کے حکام کے شہری علاقوں میں 40اسکوائر میٹر کے فلیٹ دینے کی ایک سکیم کے اعلان کے بعدکی گئی۔
حکام کی جانب سے جن علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے سلسلے میں گھروں کو منہدم کیاگیا تھا وہاں کہ لوگوں کو مفت گھر دینے کا اعلان کیا تھا۔
ڈیلی میل کے مطابق جعلسازی کا یہ کھیل تب شروع ہوا جب لشوئی شہر کے ایک رہائشی پان نے اس سکیم سے فائدہ اٹھانے کے خیال سے اپنی سابقہ اہلیہ سے پھر شادی کرلی۔
پان نے خود کو اس علاقے کا رہائشی رجسٹر کروا کے اپنی سابقہ بیوی کو پھر سے طلاق دے دی۔
سی این این کے مطابق خاندن کے دیگر افراد نے بھی پان کا راستہ اپنایا۔ پان نے اپنی بہن، پھر اس کی بھابھی سے شادی کی، جبکہ اس دوران پان کے والد نے بھی کچھ رشتہ داروں سے شادی کی جس میں ان کی اپنی والدہ شامل ہیں۔
ہر شادی کے بعد وہ علاقے کے رہائشیوں کے طور پر رجسٹرڈ ہوجاتے تھے۔
پان نے سول افیئرز کی وزارت میں ایک ہفتے کے اندر تین شادیاں رجسٹر رکرائیں۔
جعلسازی کا یہ کھیل گزشتہ جمعرات کو بے نقاب ہوا جب علاقے کی ترقی کی ذمہ دار کمیٹی نے قانونی کارروائی کےلئے شکایت کری۔
ابھی تک اس خاندان کے 11 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق گرفتاری کے بعد مشتبہ شخص نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔