ٹرمپ کی ایک مرتبہ پھر بھارت کو ثالثی کی پیشکش

شائع 25 فروری 2020 03:34pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اچھے دوست ہیں۔ اس لیے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے جو کرسکتے ہیں وہ کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مودی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی سے ملاقات میں دہشت گردی سمیت کئی معاملات پر گفتگو کی۔ جس میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح حاصل رہی۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ہیں ، وزیراعظم عمران خان ان کے اچھے دوست ہیں۔

امریکی صدر کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر مودی سرکار نے کوئی جواب نہ دیا۔ البتہ امریکی صدر کے بیان پر بھارت میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔