اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید97 افراد ہلاک،ہلاکتیں 463 ہوگئیں
فائل فوٹومیلان:اٹلی میں دنیا کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن ہے،کورونا وائرس سے مزید 97افراد ہلاک ہوگئے ،ہلاکتوں کی تعداد 463ہوگئی جبکہ 9ہزار172افرادمتاثر ہیں۔
چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے یورپی ملک اٹلی میں خطرناک صورتحال پیدا کردی۔
کورونا وائرس کےباعث اٹلی میں دنیاکا سب سے بڑا لاک ڈاؤن ہے،ساڑھے6کروڑآبادی کا ملک قرنطینہ میں تبدیل ہوگیا،قرنطینہ 3اپریل تک رہے گا۔
اٹلی کے وزیراعظم جوزپے کونٹےنے متاثرہ شہروں میں داخلے اور نکلنےپر پابندی لگادی،جیلوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے،جس سے 7افراد ہلاک ہوگئے۔
حکومتی فیصلے سے میلان اور سیاحتی مقام وینس بھی شدید متاثر ہے،ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ اٹلی میں عوامی اجتماعات، کھیل اور مذہبی تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔