'نوے فیصد کشمیری طلبا بھارتی فوج کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں'
فائل فوٹوایک نئے سروے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے کالج اور یونیورسٹی کے 90 فیصد طلبا بھارتی فوجیوں کا مقبوضہ وادی سے مکمل طور پر انخلاء چاہتے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق کشمیر کی ایک یونیورسٹی اور نیویارک کے اسکِڈ مور کالج کی جانب سے کرائے جانے والے سروے میں تقریباً 600کالج اور یونیورسٹیوں کے طلبا نے شرکت کی۔
کشمیریوں کی جانب سے سخت ردِ عمل کے پیشِ نظر بھارت نے کئی ہزار فوجی مزید مقبوضہ وادی میں اتاردیے ہیں۔ وہاں پر پہلے ہی پانچ لاکھ سے زائد فوجی موجود ہیں۔
مقبول ترین












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔