سعودی ایوی ایشن کاتمام کمرشل پروازوں کو 2 ہفتوں کیلئے منسوخ کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹوریاض:سعودی ایوی ایشن نے تمام کمرشل پروازوں کو 2ہفتوں کیلئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا،بیرون ملک سے سعودی عرب آنے والی تمام پروازوں پر آج پابندی عائد کردی جائے گی
سعودی ایئرپورٹس کو مقامی وقت کے مطابق دن 11بجے بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کردیا جائے گا۔
سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے باقاعدہ ناٹم جاری کردیا ،پی آئی اے کو بھی پروازوں کی بندش سے متعلق آگاہ کردیا گیا،اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے اقامہ ہولڈرز کو واپسی کیلئے 15 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔
سی اے اے اور پی آئی اے نے سعودیہ سے 25 مارچ تک توسیع کی درخواست کی تھی لیکن سعودی حکومت کی جانب سے درخواست کو قبول نہیں کیا گیا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔