کرونا وائرس کے باعث امریکی ہوائی اڈوں پر لوگوں کا رش

شائع 16 مارچ 2020 04:19pm

کرونا کی مہلک وباء کے باعث جہاں ایک طرف امریکا میں دوسرے ممالک کے ساتھ سفری پابندی عائد ہے وہیں امریکا سے واپس جانے والے ہزاروں افراد ہوائی اڈوں پر خوار ہو رہے ہیں۔ ہوائی اڈوں پر طبی معائنے کے عمل کےلئے واپس جانےوالوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی ہوائی اڈوں پر واپس جانے والوں کی صورت حال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک فوٹیج چل رہی ہے۔ اس میں مسافروں کو لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی شہر شیکاگو کے اوھیر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر چار گھنٹے سے لائن میں کھڑے ہیں۔ امریکی ریاست الینوی کے ارکان کانگرس نے مسافروں کو سہولتیں فراہم نہ کرنے پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

الینوی ریاست کے گورنر جے بی پریٹزکر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے طبی معائنے کے ناقافی اور ناقص انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہم صدر اور نائب صدر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہوائی اڈوں پر پھنسے مسافروں کی مدد کےلئے کرونا ٹیسٹوں کی سہولیات کےلئے مزید اقدامات کریں۔

انہی خدشات کا اظہار کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے دور ارکان کانگرس سینیٹر ڈک ڈربن اور سینیٹر ٹمی ڈک ورتھ بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہوائی اڈوں پر لوگوں کا سمندر ہے مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔