امریکی وزیر دفاع اوران کے نائب کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل

شائع 17 مارچ 2020 01:40pm

امریکی وزارت دفاع 'پینٹاگان' نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور ان کے نائب کو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خوراک اور دیگر سامان ذخیرہ کرنا بند کریں۔ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو بہت زیادہ سامان نہیں خریدنا چاہیئے۔

انہوں نے مختلف فوڈ چینز کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ اسٹور کھلے رکھیں۔

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ امریکا میں سفری پابندیاں شہریوں کے تحفظ کےلئے لگائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں امریکی عوام کو مزید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ