امریکی سینیٹ نے کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے بل منظورکرلیا

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2020 09:26am
فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی سینیٹ نے کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے بل منظورکرلیا،صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امدادی پیکج پر دستخط کردیئے۔

امریکی سینیٹ سے کورونا سے نمٹنے کیلئے ریلیف پیکج متفقہ طور پر منظور صدر ٹرمپ نے 105بلین ڈالرکے امدادی پیکج پر دستخط کردیئے۔

پیکج کے تحت متاثرہ شہریوں کی امدادکویقینی بنایا جائےگا ،تمام ٹیسٹ مفت ہوں گے،بیماریوں کی چھٹیاں تنخواہ کے ساتھ ملیں گی۔

امریکا میں 24گھنٹوں کے دوران مزید5افرادہلاک ہوگئے،تعداد155ہوگئی۔

امریکی جیلوں میں بھی وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا،ادھرکانگریس میں 58سالہ ڈیازبلارٹ بھی وائرس سے متاثرہوگئے جنہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا جبکہ امریکاکینیڈاسرحد بھی غیرضروری سفر کیلئے بندکردی گئی۔