سندھ میں لاک ڈاؤن مزیدسخت،تمام دکانیں رات 8بجے تک بندکرنے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2020 11:02am
فائل فوٹو

کراچی :صوبائی حکومت کی ہدایت پر سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کر دیا گیا ، صوبے میں تمام دکانیں رات 8بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

صوبائی حکومت نے سندھ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کافیصلہ کرلیا،اب رات 8 بجے تک اشیائے ضروریہ کی تمام دکانیں بند ہوجائیں گی۔

تمام کریانہ اسٹورز، سبزی اور دودھ کی دکانیں صبح 8بجے سے پہلے کھولی نہیں جاسکیں گی،صرف اسپتال ،میڈیکل اسٹورز اوربینکس کی اہم برانچز کھلی رہیں گی۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ کہتے ہیں کہ عوام نے ساتھ نہ دیاتوکرفیوبھی لگاسکتےہیں،حکومت کی جانب سے عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس،رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم شاہراؤں پرگشت بھی جاری ہے،بلاضرورت گھر سے نکلنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹا جارہا ہے۔