خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 78 ہوگئی

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2020 11:02am
فائل فوٹو

پشاور:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 78 تک جاپہنچی ہے جبکہ صوبے میں 29 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 ہوگئی،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40نئے کیسز آئے ۔

جن میں زیادہ ڈی آئی خان سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 304 مشتبہ مریضوں کی نگرانی  بھی کی جا رہی ہیں۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں 152 مشبتہ مریضوں کا رزلٹ منفی آیا،خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے 29 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کردیا ، جس دوران صوبے میں سرکاری افسران کو چُھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ تمام اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بسیں، ویگنیں، ٹیکسی سروس اور رکشے بھی نہیں چل سکیں گے جبکہ بین الضلاعی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی لگ چکی ہے۔

پشاور کے علاقہ دوران پور میں قرنطینہ قائم کیا گیا ہے جہاں 100 سے زائد زائرین موجود ہیں۔