Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

حکومت کا یہ "اسپیشل میسج" آئے تو آپ ممکنہ طور پر کورونا کا شکار ہوچکے ہیں

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2020 07:25am

لاہور: حکومت کی طرف سے حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو میسیج کے ذریعے الرٹ کیا جا رہا ہے کہ آپ میں کورونا وائرس ہو سکتا ہے، یہ میسج ان لوگوں کو بھیجا جا رہا ہے جو کسی کورونا وائرس کے شکار شخص سے رابطے میں تھے۔

حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں کو کورونا وائرس الرٹ میسج بھیجا گیا ہے ان لوگوں میں کورونا وائرس موجود ہونے کا خدشہ ہے۔

حکومت نے تصدیق کی ہے کہ اگر آپ کو کوئی کورونا الرٹ کا پیغام موبائل پر ملا ہے تو اسے سنجیدہ لیں کیونکہ اسکا مطلب ہے آپ کا رابطہ کسی کورونا مریض سے تھا اور آپ خطرے میں ہو سکتے ہیں۔

شہباز گل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے یعنی حکومت کورونا کے متاثرین تک پہنچنے کیلئے فون ٹریکنگ کی مدد لے رہی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ہدایت کیے جانے ہر پی ٹی اے ایسے لوگوں کو الرٹ میسج بھیج رہی ہے جو کہ ماضی قریب میں کسی کورونا مریض سے رابطے میں آئے تھے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت صحت کی درخواست پر ایسے لوگوں کو پیغامات ارسال کرنا شروع کردیے ہیں جن کا ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد سے کسی سفر اور دیگر جگہ پر رابطہ ہوا۔

پی ٹی اے کے ایس ایم ایس میں کہا جارہا ہے کہ گزشتہ 14 روز میں آپ کا کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطہ ہوا ہے۔

پیغام میں گزارش کی جارہی ہے کہ ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آپ دوسروں سے علیحدگی اختیار کرلیں۔

ہیغام میں ہدایت دی گئی کہ اگر آپ میں بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور جسم میں درد جیسی علامات ہوں تو اپنے قریبی طبی مرکز تشریف لے جائیں یا 1166 پر رابطہ کریں۔