کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ:پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز

اپ ڈیٹ 25 مارچ 2020 11:02am
فائل فوٹو

لاہور:کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں 2ہفتے کے لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے،پنجاب میں مصروف شاہراہیں سنسان پڑی ہیں،مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے صوبائی حکومت کے حکم کے مطابق آج دوسرے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے،لاہور شہر کی مصروف شاہراہیں سنسان اور ویران نظر آتی ہیں۔

صوبے میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے عملدرآمد کروا رہے ہیں تاہم معاملات زندگی مفلوج ہونے سے مزدور طبقے کی پریشانی بڑھتی ہی جارہی ہے۔

پنجاب بھر میں شاپنگ مالز، مارکیٹیں، بازار اور دکانیں آج لاک ڈاؤن کے دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند ہیں جبکہ جنرل اسٹورز، کریانہ اسٹورز، گوشت، سبزی اور دودھ دہی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانیں عوام کی سہولت کیلئے کھلی ہیں۔