حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس، اہم منصوبوں کی منظوری

شائع 26 مارچ 2020 03:47pm
فائل فوٹو

ایکنک نے قلعہ سیف اللہ میں 4 ارب 90 کروڑ سےتوئیوار بتو زئی ڈیم کی منظوری دےدی۔گرین لائن بس کو آپریشنل کرنےاورآلات نصب کرنے کےلئے نظر ثانی شدہ پی سی ون کی منظوری منصوبے پر 10 ارب 95 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ایکنک نےقلعہ سیف اللہ میں 4 ارب 90 کروڑ سے توئیوار  بتو زئی ڈیم کی منظوری دےدی۔اس منصوبے سے 95 ہزار ایکڑ فٹ پانی سے 16 ہزار 750 ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔

ایکنک نے نولانگ ڈیم کے دوسرے نظر ثانی پی سی ون کی منظوری دےدی۔منصوبے پر مزید تبادلہ خیال کےلئے وزیر اقتصادی امور کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی کمیٹی منصوبے پر دو ہفتے بعد تفصیلی سفارشات پیش کرے گی۔

ایکنک نے گرین لائن بس کو آپریشنل کرنے اور آلات نصب کرنے کےلئے ترمیم کردی۔ پی سی ون کی منظوری دے دی منصوبے پر 10 ارب 95 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت آئے گی جس میں 5 ارب 31 کروڑ کا غیرملکی فنانسنگ شامل ہوگی۔

ایکنک نے ایچ 9 اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرانک کمپلیکس کی 16 ارب کی نظر ثانی لاگت کی منظوری دے دی جس میں سے 13 ارب سے زائد چین سے لیاگیا قرضہ ہوگا ۔

بارانی علاقوں میں 25 ارب 34 کروڑ سے کمانڈ ایریابڑھانے کے پروگرام کی منظوری دے دی منصوبے کے تحت 2664 فارم تالاب تعمیر کئے جائیں گے یہ تالاب برساتی پانی کی سٹوریج، سولر پمپنگ اور آبپاشی کےلئے استعمال ہوں گے۔

ایکنک نے مندرہ چکوال سڑک کو  دورویہ کرنے کے 11 ارب 89 کروڑ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔