شہباز شریف کی شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ جاری ہونے کی مذمت
فائل فوٹولاہور:مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کی شدید مذمت کی۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ نیب نیازی کورونا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن اور میڈیا سے لڑنے میں مصروف ہے، ساری دنیا متحد ہوکر اپنی قوم کو بچانے میں مصروف ہے اس کے برعکس پاکستان میں حکومت کی ترجیح اپوزیشن اور میڈیا کو جیل بھیجنا ہے،وزیراعظم اپنی مایوسیوں کی سزا قوم کو نہ دیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ قوم مرتی ہے تو مرجائے وزیراعظم کو اپنی انتقام کی پیاس بجھانی ہے، اگر شاہد خاقان عباسی کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے۔
ن لیگ کے صدر نے کہا کہ ایک طرف قیدیوں کو رہا کیاجارہا ہے دوسری طرف ملک کی خدمت کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، اپوزیشن عوام کی خاطر حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت انتشار پیدا کررہی ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔