Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ساحر لودھی کا ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

شائع 28 مارچ 2020 04:30am

لاہور: پاکستانی اداکار ساحر لودھی نے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ  وہ بہت جلد پاکستان چھوڑ دیں گے، انہیں پی ایچ ڈی مکمل کرنی ہے اور وہ وہیں رہ کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ 2 سال بعد ہمیشہ کے لیے باہر کے ملک شفٹ ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سے غلط کام بھی کیے ہیں لیکن ان کے بہت سے کیے گئے اچھے کاموں کو نظرانداز بھی کیا گیا۔

ساحر نے بتایا کہ پیسہ ان کے لیے کوئی وقعت نہیں رکھتا، شوبز میں جتنا کام کیا کافی ہے اور اپنا ملک اور مداحوں کا پیار ہمیشہ ساتھ رہے گا۔