Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

کابل میں سکھ گورودوارے کا حملہ آور بھارتی شہری نکلا

شائع 28 مارچ 2020 05:07am

نئی دہلی: کابل میں سکھ گورو دوارے پر حملہ کرنے والا دہشت گرد بھارتی شہری نکلا، داعش نے خودکش بمبار کی تصویر جاری کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت عالمی دہشت گردوں کا مرکز بن رہا ہے، کابل میں سکھوں کے مذہبی مقام پر خود کش حملہ کرنے والا دہشت گرد بھی بھارتی شہری نکلا۔

داعش کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں نظر آنے والا خود کش بمبار اپنے 14 ساتھیوں سمیت بھارت سے افغانستان گیا اور داعش میں شمولیت اختیار کی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابو خالد الہندی نامی خودکش بمبار اصل میں محمد ساجد ہے جو کیرالہ میں دکاندارتھا، لیکن 2016ء میں اچانک 14 ساتھیوں کے ہمراہ منظر عام سے غائب ہوگیا۔

واضح رہے کہ کابل میں سکھ گوردوارے پر ہونے والے حملے میں سکھ کمیونٹی کے 25 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس سے پہلے گزشتہ سال سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر بم بلاسٹ کے ماسٹر مائند اور متعدد خودکش بمباروں کو تعلق بھی کیرالہ سے نکلا تھا جنہیں کیرالہ میں ہی ٹریننگ دی گئی تھی۔