'وائرس سے لڑنےکاواحدطریقہ پھیلاؤ روکنا ہے'
فائل فوٹوسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ پورے ملک میں ایک جیسا لاک ڈاؤن کرنا ہو گا، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنماوں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا یہ مطلب نہیں ملک کا معاشی نظام روک دیا جائے۔کورونا معاملے پر حکومتی حکمت عملی نظر نہیں آئی۔پورے ملک میں ایک جیسا لاک ڈاؤن کرنا ہو گا، وائرس کا پھیلاؤ روکنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ عالمی جائزے کے مطابق 43 فیصد پاکستانیوں نےحفاظتی تدابیراختیارنہیں کیں ۔مطالبہ کیا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں 70روپے لیٹر پر فکس کی جائیں۔گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی 33 فیصد کمی کی جائے۔ایل این جی کی قیمت میں50 فیصد کمی کی جائے۔اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں مزیددو فیصد کمی کا اعلان کرے اور بجلی کے 3 اور گیس کے2ہزار روپے کےبل کی ادائیگی میں ایک سال چھوٹ دی جائے۔
لیگی رہنما مصدق ملک کا کہنا تھا کہ انہی لوگوں کو اسپتالوں میں داخل کیا جائے جن میں شدید علامات ہوں ہائی رسک علاقوں کی نشان دہی کر کے حفاظتی انتظامات کیے جائیں ۔ پاکستان جیسے غریب ممالک میں اسکریننگ نہیں ہوگی تو پتا ہی نہیں چلےگاکتنےمریض ہیں ۔ پاکستان میں صحت کی سہولیات پہلے ہی بہت کم ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔