'شہری تعاون کریں تو صورتحال جلدبہتر ہو گی'

اپ ڈیٹ 01 اپريل 2020 02:15pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں راشن گھرگھر پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔بھیڑ لگ گئی تو لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہو گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے آج نیوزسےخصوصی گفتگوکی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ راشن گھرگھر پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔بھیڑ لگ گئی تو لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہو گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے تعاون میں سست روی کی شکایت کرتے ہوئے کہاراشن گھروں تک پہنچانے کے لئے نادراسےڈیٹا چاہیئے۔ڈیٹا ملنے میں تاخیر سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ڈیٹا بروقت ملاتومشکلات پرجلدقابو پا لیں گے۔پہلے جانیں بچانی ہیں اس کے بعد معیشت۔شہری تعاون کریں تو صورتحال جلدبہتر ہو گی۔

انہوں نے مزید کہالاک ڈاؤن بڑھانےکافیصلہ اسٹیک ہولڈرزسےرابطےپرہوگا۔