'شہباز شریف کو وزیرِ اعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا'
فائل فوٹووزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا شہباز شریف اپنے حواریوں سمیت کچھ دن سے عمران خان اور سردار عثمان بزدار پر تنقید کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیرنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ انہیں وزیرِ اعظم اور وزیراعلیٰ کے خلاف بیان بازی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ تاہم شہباز شریف کو چاہیئے تھا کہ وہ ملک سے لوٹے ہوئے کھربوں روپے سے چند ارب روپے حکومتِ پاکستان کے کرونا فنڈ میں جمع کرواتے۔یہ انکا فرض بنتا تھا، جو انہوں نے صحیح طریقے سے ادا نہیں کیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ڈیڑھ ماہ بغیر بڑھکیں مارے، اچھلے کودے اور بغیر ڈانس کیے عوام کی خدمت کی ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔