پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2425تک جا پہنچی

اپ ڈیٹ 12 اپريل 2020 08:27am
فائل فوٹو

لاہور:پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، صوبے بھر میں اس وبا ءسے متاثرہ افراد کی تعداد 2425 تک جا پہنچی  جبکہ 21 افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2425 ہے،701 زائرین سنٹرز، 751 رائیونڈ سے منسلک افراد، 80 قیدیوں اور 893 عام شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 402 کنفرم مریض ہیں،ننکانہ صاحب 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 69، جہلم 29، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 27، ناروال 8 جبکہ گجرات میں 129 شہریوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان کے مطابق حافظ آباد میں 12، منڈی بہاؤالدین 8، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 28، چینیوٹ 8، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 22، سرگودھا میں 8،میانوالی 10، خوشاب 3، بہاولنگر 5، بہاولپور 5، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے شکار 21 افراد جاں بحق جبکہ 39 صحت یاب ہوچکے ہیں۔