جاپان اور تھائی لینڈ سے 250 جبکہ دبئی سے 186 مسافر وطن پہنچ گئے
اسلام آباد:بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی جاری ہے، جاپان اور تھائی لینڈ سے 250 جبکہ دبئی سے 186 مسافر وطن پہنچ گئے ، اسکریننگ کی گئی ، ٹیسٹ کیلئے نمونے لینے کے بعد قرنطینہ سینٹرمنتقل کردیا گیا۔
بیرون ملک پھنسے ہم وطنوں کی واپسی کیلئے قومی ائیرلائن کا فضائی آپریشن جاری ہے، تھائی لینڈ اورجاپان میں پھسنے 250 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔
پی آئی اے کی پروازپی کے 8893 میں 50 مسافر ٹوکیوجبکہ 200 بنکاک سے آئے ہیں ۔
دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے 186 پاکستانی فیصل آباد پہنچے ،جنہیں جھنگ روڈ کے قرنطینہ سینٹررکھا گیا ہے ۔
ڈاکٹرزکی ٹیم نے مسافروں کا طبی معائنہ اوراسکریننگ کی گئی تمام مسافروں کو ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پرگھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔